اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بین المذاہب مکالمے کے فروغ کےلئے پاکستان اور فلپائن کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی

اقوام متحدہ ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بین المذاہب مکالمے کے فروغ کےلئے پاکستان اور فلپائن کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قرار داد میں دنیا میں تعلیم ، تحمل اور تعاون پر مبنی امن اور عدم تشدد کے ماحول کے قیام کےلئے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ پر زور دیا …

اقوام متحدہ ۔ 12 دسمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بین المذاہب مکالمے کے فروغ کےلئے پاکستان اور فلپائن کی طرف سے مشترکہ طور پر پیش کردہ قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی۔قرار داد میں دنیا میں تعلیم ، تحمل اور تعاون پر مبنی امن اور عدم تشدد کے ماحول کے قیام کےلئے بین المذاہب اور بین الثقافتی مکالمے کے فروغ پر زور دیا گیا ہے۔ قرار داد میں تمام ممالک پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور حقوق انسانی کے عالمی اعلامیہ کے مطابق تمام انسانی حقوق اور شخصی آزادیوں کے تحفظ کے حوالے سے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

Leave a Reply