اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 14 تا 20 ستمبر کے دوران وفاقی دارالحکومت کے 28 مختلف مقامات پر شہریوں کےلئے پولیس سٹیشن آن وہیلز اور سہولت وینز کا شیڈول جاری کردیا
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 14 تا 20 ستمبر کے دوران وفاقی دارالحکومت کے 28 مختلف مقامات پر شہریوں کےلئے پولیس سٹیشن آن وہیلز اور سہولت وینز کا شیڈول جاری کردیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) نے 14 تا 20 ستمبر کے دوران وفاقی دارالحکومت کے 28 مختلف مقامات پر شہریوں کو خدمات کی فراہمی کےلئے پولیس سٹیشن آن وہیلز اور سہولت وینز کا شیڈول جاری کیا ہے، شہری اپنے گھر کی دہلیز پر ڈرائیونگ لائسنس اور پولیسنگ سے متعلق دیگر خدمات سے استفادہ کر سکیں گے۔ آئی ٹی پی کےمطابق موبائل یونٹس روزانہ صبح ساڑھے 8 بجے سے شام 5 بجے تک کام کریں گے اور لرنر پرمنٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدی اور ڈپلیکیٹ لائسنس سمیت مختلف خدمات فراہم کریں گے جبکہ پولیس سٹیشن آن وہیلز گمشدگی کی رپورٹس ، کریکٹر سرٹیفکیٹس وغیرہ کی خدمات فراہم کریں گے۔
آئی ٹی پی کی جانب سے اتوار کو جاری شیڈول کے مطابق پیر 14 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ایف الیون مرکز جبکہ سہولت وین نمبر 1 زیرو پوائنٹ چیک پوسٹ، وینز 2 بحریہ ٹائون فیز 2 اور وین 3 ٹریفک آفس فیض آبادپر موجود ہوگی۔ منگل 15 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز آئی ایٹ مرکز ، وین 1بی 17 سائیٹ آفس، وین 2 ایئر ہیڈکوارٹرز ای 9 اور وین تھری فارن آفس چیک پوسٹ پر دستیاب ہوگی۔
اسی طرح بدھ 16 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ایف 9 پارک ، وین 1 قائداعظم یونیورسٹی، وین 2 ڈی ایچ اے فیز 5 اور وین 3 ٹریفک آفس فیض آباد پر خدمات فراہم کرے گی۔ شیڈول کے مطابق جمعرات 17 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز جی 10 مرکز، وین 1 ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن آفس جی 11، وین 2 بہارہ کہو اور وین 3 ایڈونچر ان چیک پوسٹ پر دستیاب ہوگی۔ جمعہ 18 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز جی 8 مرکز، وین 1 گولڑہ دربار، وین 2 میڈیا ٹائون اور وین 3 ٹریفک آفس فیض آباد پر موجود ہوگی جبکہ ہفتہ 19 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز بلیو ایریا میں تہذیب بیکرز کے قریب، وین 1 ایف 10 مرکز، وین 2 علی پور الفلاح بینک کے قریب اور وین 3 راول ٹائون میں دستیاب ہوگی۔
اتوار 20 ستمبر کو پولیس سٹیشن آن وہیلز ٹریل فائیو مارگلہ روڈ پر تعینات ہوگا جبکہ وین 1 ٹریفک آفس فیض آباد، وین 2 پولیس لائنز ایچ الیون اور وین 3 اسلام آباد کلب میں موجود ہوگی۔ آئی ٹی پی حکام نے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کی معلومات کےلئے شہری پولیس سٹیشن آن وہیلز سے 5235946-0313، وین ون کےلئے 5798711-0315، وین ٹو کےلئے 2322883-0300 اور وین تھری سے 5022304-0320 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ آئی ٹی پی حکام نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مدد کےلئے ہیلپ لائن 1915 سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔







