لاہور ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور پاکستان کے مابین آئندہ چار سال تک کوئی سیریز بھی منعقد نہیں ہوگی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے فیوچر ٹوور پروگرام پر ممبر بورڈز کی جانب سے تجاویز سامنے آگئی ہیں جس کی بنیاد پر ایف ٹی پی ڈرافٹ تیار ہوگیا ہے جس کو عبوری منظوری کیلئے فروری میں چیف ایگزیکٹو کمیٹی اور پھر جون میں آئی سی سی بورڈ …
آئی سی سی فیوچر ٹوور پروگرام پر ممبر بورڈز کی جانب سے تجاویز سامنے آ گئیں بھارت اور پاکستان کے مابین آئندہ چار سال تک کوئی سیریز نہیں ہوگی

مزید خبریں
لاہور ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) بھارت اور پاکستان کے مابین آئندہ چار سال تک کوئی سیریز بھی منعقد نہیں ہوگی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کے فیوچر ٹوور پروگرام پر ممبر بورڈز کی جانب سے تجاویز سامنے آگئی ہیں جس کی بنیاد پر ایف ٹی پی ڈرافٹ تیار ہوگیا ہے جس کو عبوری منظوری کیلئے فروری میں چیف ایگزیکٹو کمیٹی اور پھر جون میں آئی سی سی بورڈ میں پیش کیا جائے گا۔ چار سال کے کیلنڈر میں پاکستان اور بھارت کی سیریز شامل نہیں جبکہ پاکستانی ٹیم 28 ٹیسٹ میچ کھیلے گی، چار سال کے عرصہ میں ٹیسٹ چیمپئن شپ لیگ کے دو مرحلے مکمل ہوں گے جبکہ ون ڈے لیگ کا ایک مرحلہ ہوگا۔








