وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقدس مقام مکہ مکرمہ کے خلاف بزدلانہ اور گھناؤنے ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے مملکت کے شانہ بشانہ غیر متزلزل طور پر کھڑا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی مکہ مکرمہ کے خلاف بزدلانہ اور گھناؤنے ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔16ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مقدس مقام مکہ مکرمہ کے خلاف بزدلانہ اور گھناؤنے ڈرون حملے کی کوشش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے مملکت کے شانہ بشانہ غیر متزلزل طور پر کھڑا ہے۔
بدھ کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی عوام اس اشتعال انگیز اقدام پر غمزدہ اور شدید تشویش میں مبتلا ہیں اس قابل مذمت اور ناقابل معافی اقدام پر ہمارے دلوں میں موجود گہرے دکھ اور اضطراب کو بیان کرنے کے لیے الفاظ ناکافی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم رائل سعودی مسلح افواج کی غیر معمولی مستعدی، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے شجاعت کے ساتھ فوری کارروائی کرتے ہوئے اس کوشش کو ناکام بنایا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ایک بار پھر تمام فریقین پر زور دیتے ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور مزید کشیدگی کے خطرے سے پیچھے ہٹیں، ہمارا خطہ پہلے ہی تنازعات کی وجہ سے بہت زیادہ نقصان اٹھا چکا ہے، پائیدار امن کے حصول کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری ہی واحد قابل عمل راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان برادر اسلامی ملک سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے ساتھ ساتھ حرمین شریفین کے تحفظ اور تقدس کے لیے سعودی عرب کے شانہ بشانہ غیر متزلزل طور پر کھڑا ہے یہ وہ ذمہ داری ہے جسے ہر پاکستانی اپنے دل کے قریب رکھتا ہے۔








