لاہور ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کےلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ محمد حفیظ کے مشکوک باﺅلنگ ایکشن کو درست کرنے کےلئے بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال ہورین اور باﺅلنگ کوچ کیرل کرو انگلینڈ میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کا جائزہ لیں گے ۔ وہ سنیل نارائین کے باﺅلنگ ایکشن پر بھی کامیابی سے کام کرچکے ہیں جبکہ …
محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کےلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے

مزید خبریں
لاہور ۔ 13 دسمبر (اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راﺅنڈر محمد حفیظ باﺅلنگ ایکشن کی درستگی کےلئے انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ محمد حفیظ کے مشکوک باﺅلنگ ایکشن کو درست کرنے کےلئے بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال ہورین اور باﺅلنگ کوچ کیرل کرو انگلینڈ میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کا جائزہ لیں گے ۔ وہ سنیل نارائین کے باﺅلنگ ایکشن پر بھی کامیابی سے کام کرچکے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے باﺅلنگ کوچ اظہر محمود جو کہ پہلے ہی انگلینڈ میں موجود ہیں ان کے باﺅلنگ ایکشن کے جائزہ کے دوران وہاں موجود ہوں گے۔ بائیو مکینسٹ ڈاکٹر پال اور کیرل کرو محمد حفیظ کے باﺅلنگ ایکشن کا جائزہ لینے کے بعد اس کی درستگی کےلئے ایک ایکشن پلان بنائیں گے جس پر اظہر محمود، علی ضیائ، سجاد اکبر، سلیم جعفر اور علیم ڈار پر مشتمل کمیٹی عمل در آمد کروائے گی۔ کمیٹی پی سی بی کے محمد حفیظ کو باﺅلنگ ایکشن کے ٹیسٹ کےلئے انٹرنیشنل لیبارٹری میں بھجوانے سے قبل پی سی بی کی بائیو مکینک لیب میں ان کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ بھی لے گی۔








