ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چین میں چینی حکام اور شراکت داروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو کامياب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے خطے میں مستقبل کے تزویراتی توازن کا تعین کریں گے۔
چین کے ساتھ مذاکرات میں ہونےو الے فیصلے خطے کے تزویراتی توازن کا تعین کریں گے، ایرانی وزیر خارجہ

مزید خبریں
بیجنگ ۔17ستمبر (اے پی پی):ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے چین میں چینی حکام اور شراکت داروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کو کامياب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے فیصلے خطے میں مستقبل کے تزویراتی توازن کا تعین کریں گے۔
بی بی سی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران چین کے ساتھ وقت کے ساتھ قائم ہونے والی تزویراتی شراکت داری کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت لیے جانے والے فیصلوں کے خطے پر انتہائی گہرے اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق خطے میں امن قائم کرنے کے لیے چینی صدر شی جن پنگ کے پیش کردہ’’ چار بنیادی اصول‘‘ کلیدی اہمیت کے حامل ہیں اور ان پر عمل درآمد امن کے لیے لازمی ہے۔








