بھکر پولیس تھانہ سٹی دریا خان سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کاروائیاں جاری 4 ملزمان گرفتار کر لیے
بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 اشتہاریوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

مزید خبریں
بھکر ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس تھانہ سٹی دریا خان سماج دشمن عناصر کے خلاف مؤثر کاروائیاں جاری 4 ملزمان گرفتار کر لیے
پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ سٹی دریا خان پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو اشتہاری ملزمان، ایک منشیات فروش اور ایک ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کارروائی کے دوران منشیات فروش کامران کے قبضہ سے 720 گرام چرس جبکہ ملزم ارشد سے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا گیا۔ پولیس نے دو اشتہاری ملزمان حمید اور ذوالفقار کو بھی گرفتار کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ قانون شکن عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔








