ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I- ہری پور فردا احسان نے مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اے اے سی I- ہری پور فردا احسان کا کاروباری مراکز اور دکانوں کا معائنہ

مزید خبریں
ہری پور۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر I- ہری پور فردا احسان نے مختلف کاروباری مراکز اور دکانوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دوران معائنہ خصوصی توجہ غیر قانونی سگریٹ کی خرید و فروخت اور فراہمی کی روک تھام پر مرکوز رہی جس کے تحت مختلف دکانوں کی گہری اور باریک بینی سے چیکنگ کی گئی۔ ترجمان ڈپٹی کمشنر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق معائنہ کے دوران غیر قانونی سگریٹ کی موجودگی اور فروخت سے متعلق صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ دکانداروں کو غیر قانونی سگریٹ کی خرید و فروخت کی روک تھام، قانونی تقاضوں کی مکمل پابندی اور خلاف ضابطہ سرگرمیوں سے اجتناب کی واضح ہدایات جاری کی گئیں۔








