مانسہرہ میں ضلعی نعت و قرأت مقابلہ کے پوزیشن ہولڈرز میں انعامی چیکس کی تقسیم

ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک نے ضلعی نعت و قرأت مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مستحق شرکاء میں انعامی چیکس تقسیم کئے

مانسہرہ۔ 19 ستمبر (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک نے ضلعی نعت و قرأت مقابلہ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مستحق شرکاء میں انعامی چیکس تقسیم کئے۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں، محنت، لگن اور شاندار کارکردگی کو سراہا گیا۔ ضلعی انتظامیہ مانسہرہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار، مثبت سرگرمیوں میں شرکت اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے، ایسے اقدامات نوجوانوں میں خود اعتمادی پیدا کرنے، ان کی حوصلہ افزائی کرنے اور انہیں مثبت و تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔