پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نےکوہاٹ پولیس لائنزدہشت گردی واقعے کے شہداء کے اہلخانہ سےملاقات کی، اس موقع پرانھوں نے کہا کہ کوہاٹ واقعے میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس، سی ٹی ڈی اورتمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے ہمارے شہداء نے قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اللہ تعالیٰ …
پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوہاٹ پولیس لائنزدہشت گردی واقعے کےشہداء کے اہلخانہ سےملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 19 ستمبر (اے پی پی):پشاور، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نےکوہاٹ پولیس لائنزدہشت گردی واقعے کے شہداء کے اہلخانہ سےملاقات کی، اس موقع پرانھوں نے کہا کہ کوہاٹ واقعے میں دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے پولیس، سی ٹی ڈی اورتمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے ہمارے شہداء نے قوم کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، اللہ تعالیٰ ہمارے شہداء کےدرجات بلند فرمائے اورلواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے،
انھوں نےکہا کہ2004 سے آج تک 22 سال سےخیبرپختونخوا مسلسل دہشت گردی کےخلاف جنگ لڑ رہا ہے، 22 سال سے ایک پالیسی پرعمل ہو رہا ہے جو نتائج نہیں دے رہی، اب پالیسی تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے، ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پالیسی دے رہے ہیں لیکن کوئی اس پرتوجہ دینےکو تیارنہیں، سہیل آفریدی نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی ہے پولیس کوجدید اسلحے سے لیس کرنے کے لیے 35 ارب روپےاضافی دیےگئے، مالی سال 2026-27 میں پولیس کا بجٹ بڑھا کر190 ارب روپے کر دیا ہے، پولیس کو مضبوط کیے بغیر صوبے میں پائیدارامن قائم نہیں کیا جا سکتا،
ہمارے اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے ترقیاتی بجٹ میں کٹوتی کرکے پولیس کے لیے وسائل فراہم کیے، کوہاٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال کو تمام ضروری اور اہم طبی آلات فراہم کیے جائیں گے،وزیراعلیٰ نے کہا کہ دھماکے میں متاثرہونے والی مسجد اوراسپیشل برانچ پولیس اسٹیشن کی تعمیرنو کرائی جائے گی، کوہاٹ میں ایک ہزار بستروں کے ہسپتال کا پہلے ہی اعلان کر چکا ہوں، اسے کم سے کم مدت میں مکمل کیا جائے گا ،اراکین قومی اسمبلی شہریارآفریدی، داؤد آفریدی اورصوبائی وزراء شفیع جان اور آفتاب عالم بھی اس موقع پرموجود تھے ۔







