تلہ گنگ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبیداللہ عرف بلا ولد ضیاءاللہ سکنہ ملکوال کو گرفتار کر لیا
تلہ گنگ، منشیات فروش گرفتار، ڈھائی کلو چرس برآمد

مزید خبریں
تلہ گنگ ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):تلہ گنگ سٹی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبیداللہ عرف بلا ولد ضیاءاللہ سکنہ ملکوال کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق کارروائی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی تلہ گنگ سب انسپکٹر شرف عبیداللہ اور سب انسپکٹر شاہ رخ نے ٹیم کے ہمراہ کی۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔







