ضلع تورغر میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ مہم کو پرامن اور محفوظ ماحول میں کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے تورغر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں
ضلع تورغر میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

مزید خبریں
تورغر ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):ضلع تورغر میں 4 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے۔ مہم کو پرامن اور محفوظ ماحول میں کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے تورغر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں۔ڈیوٹی پر روانگی سے قبل متعلقہ ایس ایچ اوز کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو سیکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے خصوصی بریفنگ اور ضروری ہدایات دی گئیں۔پولیو ٹیموں کی حفاظت اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بروقت نمٹنے کے لیے پولیس کے ہمراہ سپیشل برانچ، ڈی ایس بی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ اہم شاہراہوں اور حساس مقامات پر ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں۔پولیو ٹیموں کو بروقت سیکیورٹی معاونت فراہم کرنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس (QRF) کے سکواڈز بھی متحرک ہیں۔ڈی پی او تورغر ارشد خان (PSP) کی براہِ راست نگرانی میں تمام ایس ڈی پی اوز فیلڈ میں سیکیورٹی انتظامات اور پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کو وقتاً فوقتاً چیک کر رہے ہیں







