باغ ، 19ویں سالانہ عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کانفرنس 25 ستمبر صبح 9 بجے منعقد ہو گی

باغ ، 19ویں سالانہ عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کانفرنس 25 ستمبر صبح 9 بجے منعقد ہو گی

باغ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):جامع مسجد نظیریہ و مدرسہ نظریہ رجسٹرڈ کوٹیڑی تغلو خان 19ویں سالانہ عظیم الشان جلسہ دستار فضیلت و تقسیم اسناد کانفرنس 25 ستمبر بروز جمعہ المبارک صبح 9 بجے منعقد ہوگی۔ کانفرنس کے مہمان خصوصی پیر طریقت رہبرشریعت، مذہبی سکالر خواجہ محمد اکرم شاہ سجادہ نشین دربار عالیہ ٹیکسلا گڑھی شریف ہون گے، کانفرنس کی صدارت ڈائریکٹر اموردینیہ آزاد کشمیر مفتی پیر سید وجاہت حسین گردیزی کریں گے، جبکہ کانفرنس سے خطیب عالم علامہ امتیاز احمد صدیقی سمیت دیگر جید علماء کرام خطاب کریں گے۔

تقریب کے دوران مدرسہ کے آٹھ حفاظ قرآن کی دستار بندی بھی کی جائے گی جبکہ طلبہ میں اسناد بھی تقسیم کی جائیں گی۔ان خیالات کا اظہار ادارہ کے مہتمم مولانا منیر حسین ہارونی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جامع مسجد نظیریہ و مدرسہ نظیریہ کوٹیڑی تغلو خانڈھلی روڈ میں منعقد ہونے والی سالانہ کانفرنس دینی تعلیم و تربیت کے فروغ اور قرآن کریم کی خدمت کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ملک و ملت کی سلامتی، استحکام اور امت مسلمہ کی سربلندی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی جائیں گی۔

کانفرنس میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ نصیر احمد، ناظم اعلیٰ مدرسہ، حاصل کریں گے، جبکہ نعت رسول مقبول ﷺ سید رفاقت گیلانی اور صاحبزادہ شوکت سعید پیش کریں گے۔ اس موقع پر علماء کرام دینی تعلیم، قرآن و سنت کی اہمیت اور نئی نسل کی دینی تربیت کے حوالے سے خصوصی خطاب کریں گے۔مولانا منیر حسین ہارونی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس بابرکت اور روحانی اجتماع میں بھرپور شرکت کرکے علماء کرام کے بیانات سے استفادہ کریں اور حفاظ قرآن کی حوصلہ افزائی کریں۔