یوگنڈا کے ہیڈ کوچ ایلن اوٹم نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم افریقاسیونز سیریز کے لئےمکمل طور پر تیار ہے جس کا آغاز کمپالا میں ہو گیا ہے ۔ شنہواکے مطابق ہوسٹ ٹیم اپنے پہلے گروپ بی میچ میں سینیگال کا سامنا کرے گی جبکہ ابتدائی میچ کے بعد اس کا اگلامقابلہ تیونس سے ہوگا۔ ایلن اوٹم نے بتایا کہ انہوں نے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی ہے جو …
افریقا سیونز سیریز، یوگنڈا کی ٹیم سینیگال کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار

مزید خبریں
کمپالا۔25ستمبر (اے پی پی):یوگنڈا کے ہیڈ کوچ ایلن اوٹم نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم افریقاسیونز سیریز کے لئےمکمل طور پر تیار ہے جس کا آغاز کمپالا میں ہو گیا ہے ۔ شنہواکے مطابق ہوسٹ ٹیم اپنے پہلے گروپ بی میچ میں سینیگال کا سامنا کرے گی جبکہ ابتدائی میچ کے بعد اس کا اگلامقابلہ تیونس سے ہوگا۔ ایلن اوٹم نے بتایا کہ انہوں نے ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی ہے جو ٹورنامنٹ میں ملک کی بہترین نمائندگی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیم کا بنیادی ہدف ٹورنامنٹ جیت کر ورلڈ ربگی سیونز سیریز 2027 کے لیے کوالیفائی کرنا ہے، اس لیے سینیگال کے خلاف پہلے میچ سے ہی ہر مقابلے کو فائنل کی طرح کھیلنا ہوگا۔ تجربہ کار کھلاڑی ایان مونیانی کو ٹیم کا کپتان جبکہ الیکس اتورینڈا کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ایونٹ ورلڈ ربگی سیونز سیریز کے لیے کوالیفائر کا درجہ بھی رکھتا ہے جہاں فاتح ٹیم براہ راست کوالیفائی کرے گی۔ گروپ بی میں یوگنڈا، زیمبیا، تیونس اور سینیگال شامل ہیں جبکہ گروپ اے میں زمبابوے، نائجیریا، گھانا اور مراکش موجود ہیں۔







