آسٹریلیا میں پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار، ایک اہلکار ہلاک ، دوسرا زخمی

آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کو تقریباً 1:30 بجے سڈنی کے علاقے ریڈفرن میں اس وقت پیش آیا جب پولیس کی گاڑی سفر کے دوران ایک درخت سے ٹکرا گئی۔

کینبرا۔25ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں پولیس کی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق پولیس نے بیان میں بتایا ہے کہ یہ حادثہ جمعہ کو تقریباً 1:30 بجے سڈنی کے علاقے ریڈفرن میں اس وقت پیش آیا جب پولیس کی گاڑی سفر کے دوران ایک درخت سے ٹکرا گئی۔

حادثے میں گاڑی میں سوار خاتون پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ گاڑی چلانے والے مرد پولیس کانسٹیبل کو ایمبولینس کے طبی عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیاجہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی۔پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔