جنوبی افریقا کو دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے، مچل مارش

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز اور کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ میزبان جنوبی افریقا کے ہاتھوں ابتدائی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق مچل مارش کا کہنا تھا کہ انکی …

جوہانسبرگ۔25ستمبر (اے پی پی):آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز اور کپتان مچل مارش نے کہا ہے کہ میزبان جنوبی افریقا کے ہاتھوں ابتدائی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔ سپورٹس ویب سائٹ کے مطابق مچل مارش کا کہنا تھا کہ انکی ٹیم نے پروٹیز ٹیم کے خلاف دوسرے میچ کے لئے حکمت عملی تیار کر رکھی ہے۔

34 سالہ مچل مارش نے کہا کہ میزبان ٹیم نے پہلے میچ میں اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی ،تاہم ٹیم کو دوسرے میچ میں کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ کینگروز ٹیم کے اوپننگ بلے باز اور کپتان نے مزید کہا کہ وہ پروٹیز کے خلاف دوسرے میچ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔مچل مارش نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے، دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ میزبان ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں کم بیک کرنے کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں