ٹاپ سیڈڈ میرا الیگزینڈروونا آندریوا ڈبلیو ٹی اے سنگاپور اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کوارٹر فائنل میں داخل

روس کی ٹینس کھلاڑی ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ میرا الیگزینڈروونا آندریوا ڈبلیو ٹی اے سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ ای ایس پی این کے مطابق سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے او سی بی سی ایرینا سنگاپور میں جاری ہیں۔

سنگاپور۔25ستمبر (اے پی پی):روس کی ٹینس کھلاڑی ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ میرا الیگزینڈروونا آندریوا ڈبلیو ٹی اے سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ ای ایس پی این کے مطابق سنگا پور اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے او سی بی سی ایرینا سنگاپور میں جاری ہیں۔

ڈبلیو ٹی اے ایونٹ میں کھیلے گئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میچ میں 19 سالہ روس کی ٹینس کھلاڑی ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ میرا الیگزینڈروونا آندریوا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ہم وطن حریف کھلاڑی الیگزینڈرا ساسنووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 2-6 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا، جہاں ان کا مقابلہ کینیڈین کھلاڑی لیلیٰ اینی فرنانڈیز سے ہوگا۔