سرگودہا،ستمبر میں 102 منشیات فروش گرفتار

سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ستمبر میں 102 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے منشیات کے مکروہ کاروبار کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ستمبر میں 7 کلو آئس، 25 کلو چرس، 84 مقدمات اور 102 ملزمان گرفتار کئے جبکہ84 مقدمات درج کئے گئے

سرگودھا۔ 25 ستمبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران ستمبر میں 102 ملزمان کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی۔ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے منشیات کے مکروہ کاروبار کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے ستمبر میں 7 کلو آئس، 25 کلو چرس، 84 مقدمات اور 102 ملزمان گرفتار کئے جبکہ84 مقدمات درج کئے گئے،

رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف مجموعی طور پر 875 مقدمات ، 43 کلو آئس ،7 کلو ہیروئن، 190 کلو چرس اور 2,300 کلوگرام سے زائد پوست قبضے میں لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی سرگودھا توقیر محمد نعیم نے کہا ہے کہ منشیات کے مکمل خاتمے تک بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔عوام اپنے اردگرد منشیات فروشوں کی نشاندہی کریں اور پولیس کا ساتھ دیں۔