عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی، سونے اور چاندی میں اضافہ

بین الاقوامی منڈیوں میں جمعے کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور قیمتی دھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کے مستقبل کے سودے 1.47 ڈالر کمی سے 93.14 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 1.03 ڈالر کمی کے بعد 105.57 ڈالر فی بیرل پر طے پائے

اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):بین الاقوامی منڈیوں میں جمعے کو خام تیل کی قیمتوں میں کمی جبکہ سونے اور قیمتی دھاتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی)کے مستقبل کے سودے 1.47 ڈالر کمی سے 93.14 ڈالر فی بیرل جبکہ برنٹ نارتھ سی کروڈ کے سودے 1.03 ڈالر کمی کے بعد 105.57 ڈالر فی بیرل پر طے پائے

سونے اور دیگر قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا۔ سپاٹ گولڈ کی قیمت 17.41 ڈالربڑھ کر 4,292.43 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.68 ڈالر کے اضافے سے 64.68 ڈالر فی اونس ہو گئی۔زرعی اجناس میں مکئی کی قیمت 9.50 ڈالر کمی کے بعد 518 ڈالر جبکہ گندم کی قیمت 15.25 ڈالر کمی سے 641.75 ڈالر فی بشل پر طے پائی۔اسی طرح کاٹن کی قیمت میں 0.55 ڈالر فی یونٹ کمی جبکہ زندہ مویشیوں کی قیمت میں 1.25 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں