راولپنڈی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔
راولپنڈی پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ و ایمونیشن برآمد

مزید خبریں
راولپنڈی۔26ستمبر (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ صادق آباد، چکلالہ، گوجر خان اور چکری کے علاقوں میں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔








