وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہبازشریف کوا قوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسلسل چوتھی بار خطاب کا اعزاز ملنے پراظہار تشکر کیاہے
وزیراعلی پنجاب کا وزیراعظم شہبازشریف کو یو این جنرل اسمبلی میں چوتھی بار خطاب کا اعزاز ملنے پراظہار تشکر

مزید خبریں
لاہور۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے وزیراعظم شہبازشریف کوا قوام متحدہ جنرل اسمبلی میں مسلسل چوتھی بار خطاب کا اعزاز ملنے پر اظہار تشکر کیا ہے ۔وزیراعلی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں پاکستانی قوم کی شاندار ترجمانی پر وزیراعظم کوخراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وز یراعظم شہبازشریف نے شاندار اور زور دار طریقے سے مسئلہ کشمیر اجاگر کیا۔وزیراعلی نے کہا کہ بھارت پاکستان آبی تنازع پر وزیراعظم نے جنرل اسمبلی میں مدلل مقدمہ پیش کیا،یو این جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطینیوں کے حق میں پرزور آواز اٹھائی اور اسرائیل کی مذمت کی،وزیراعظم محمدشہبازشریف نے ایران جنگ کے پرامن حل پر زور دیا۔وزیراعلی نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے الحرمین الشرفین کے تحفظ اور تقدس کو ریڈ لائن قرار دے کر امت مسلمہ کی بھرپور ترجمانی کی،وزیراعظم محمدشہبازشریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانی اور مالی قربانیوں کو دنیا کے سامنے بخوبی اجاگر کیا، اقوام عالم کو مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا جیسے سنگین مسائل سے بھی آگاہ کیا۔








