گورنر سندھ سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل کی ملاقات

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورگورنر سندھ کے سسر سید امام رضا کریم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا

کراچی۔ 02 اکتوبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے رکن قومی اسمبلی پروفیسر قادر خان مندوخیل نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورگورنر سندھ کے سسر سید امام رضا کریم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا۔

جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پروفیسر قادر خان مندوخیل نے مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔

انہوں نے سوگوار خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کرتے ہوئے گورنر سندھ اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔