امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل رواں ماہ سے Gemini مصنوعی ذہانت (AI) کے بعض ماڈلز تک مفت رسائی محدود کرے گا،جس کا نفاذ 9 اکتوبر سے ہو گا۔
گوگل 9 اکتوبر سے Gemini AI ماڈلز تک مفت رسائی محدود کرے گا

مزید خبریں
واشنگٹن۔5اکتوبر (اے پی پی):امریکی انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل رواں ماہ سے Gemini مصنوعی ذہانت (AI) کے بعض ماڈلز تک مفت رسائی محدود کرے گا،جس کا نفاذ 9 اکتوبر سے ہو گا۔
اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق گوگل نے کہا ہے کہ یہ اقدام ماڈلز کی دستیابی میں کی جانے والی تبدیلیوں کے تحت کیا جا رہا ہے۔ 9 اکتوبر سے ایسے صارفین جن کے پاس Google AI کی کوئی سبسکرپشن نہیں ہے، انہیں پہلے دستیاب تین ماڈلز کی بجائے صرف Flash-Lite تک رسائی حاصل ہوگی۔ نئی تبدیلیوں کے تحت Google AI Plus صارفین کو Flash-Lite اور Flash تک رسائی حاصل ہوگی، تاہم Pro دستیاب نہیں ہوگا۔
گوگل نے کہا ہے کہ AI Plus صارفین کو ان کے اکائونٹس پر تبدیلیاں لاگو ہونے سے قبل ای میل کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ Google AI Pro اور Google AI Ultra کے سبسکرائبرز کو تینوں ماڈلز، یعنی Flash-Lite، Flash اور Pro تک رسائی برقرار رہے گی۔ گوگل کے مطابق AI Pro اور AI Ultra صارفین کو Deep Think تک بھی رسائی حاصل ہوگی۔ یہ ایک ایسا آپشن ہے جسے پیچیدہ کاموں کے لیے زیادہ سے زیادہ متوازی استدلال (parallel reasoning) فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔








