جامعہ تربت سٹی کیمپس شعبہ لاء میں بہار 2027 کے داخلوں کے سلسلے میں خصوصی ایڈمیشن سیل قائم

جامعہ تربت کے سٹی کیمپس (شعبہ لاء) میں امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئےبہار 2027 کے داخلوں کے سلسلے میں خصوصی ایڈمیشن سیل قائم کر دیا گیا

کوئٹہ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):جامعہ تربت کے سٹی کیمپس (شعبہ لاء) میں امیدواروں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئےبہار 2027 کے داخلوں کے سلسلے میں خصوصی ایڈمیشن سیل قائم کر دیا گیا۔ جامعہ تربت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق آن لائن داخلہ فارم جمع کراتے وقت اگرکسی امیدوار کو محدود انٹرنیٹ یا کسی بھی قسم کی تکنیکی دشواری کا سامنا ہو تووہ اپنی تمام تعلیمی اسناد اور مطلوبہ کوائف کے ہمراہ سٹی کیمپس (شعبہ لاء) تشریف لا کر داخلہ سیل کے عملے سے رابطہ کریں۔

اعلامیہ کے مطابق اس سیل کا بنیادی مقصددور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے امیدواروں کو داخلہ پورٹل کے ذریعے آن لائن فارم جمع کرانےکے عمل میں ضروری رہنمائی اور تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ داخلہ فارم جمع کرانےکی آخری تاریخ 16 اکتوبر ہے۔مزید معلومات کے لئے فون نمبر 400539 ۔ 0852پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔