ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل عظمت علی خان نے کہا ہے کہ میٹر ریڈنگ، بلنگ، ڈیٹیکشن اور ریکوری کے مقررہ اہداف بروقت مکمل کئے جائیں اور فیلڈ افسران کارکردگی کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔پیر کو انہوں نے ایکسین، ایس ڈی اوز اور ریونیو افسران کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ میٹر ریڈنگ اور متعلقہ ڈیٹا مقررہ وقت پر آئی پی ایس پر اپ …
ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل کی ریڈنگ، بلنگ، ریکوری اور ڈیٹیکشن اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
ملتان۔ 05 اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل چیف انجینئر آپریشن میپکو وہاڑی سرکل عظمت علی خان نے کہا ہے کہ میٹر ریڈنگ، بلنگ، ڈیٹیکشن اور ریکوری کے مقررہ اہداف بروقت مکمل کئے جائیں اور فیلڈ افسران کارکردگی کی مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔پیر کو انہوں نے ایکسین، ایس ڈی اوز اور ریونیو افسران کے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ میٹر ریڈنگ اور متعلقہ ڈیٹا مقررہ وقت پر آئی پی ایس پر اپ لوڈ کیا جائے جبکہ دو ماہ سے زائد عرصہ سے خراب میٹروں کے کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹائے جائیں۔
انہوں نے تین ماہ یا اس سے زائد عمر کے ہائی ایج کیسز کی سو فیصد کلیئرنس اور زیرالتواء کیسز کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمرشل منیجر بلال حسن گیلانی نے ریونیو افسران کو کمرشل پروسیجرز پر مکمل عملدرآمد اور سرکاری اداروں سے واجبات کی وصولی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔








