مریم نواز شریف کی عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری و آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات

مریم نواز شریف کی عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری و آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات

لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی سے ملاقات کی۔ عمان کے وزیر زراعت وماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے وزیراعلی مریم نواز شریف کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ عمان کے وزیر سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے یواین ہیبی ٹیٹ سکرول آف آنر ایوارڈ حاصل کرنے پروزیراعلی مریم نواز شریف کو مبارکباد دی۔ترجمان پنجاب حکومت کیمطابق ملاقات میں پنجاب اور عمان کے درمیان ایگریکلچر، فشریزاور واٹر ریسورس میں باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر پنجاب اور عمان حکومت کے درمیان زراعت، فشریز اور لائیوسٹاک سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے پنجاب میں پہلا شریمپ سنٹر قائم کرنے کی پیشکش کی۔ ملاقات میں دودھ اور گوشت کیلئے مویشیوں کے ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے مسقط کوپنجاب سے میٹ ایکسپورٹ کی پیشکش کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے پنجاب سے سکلڈ ورکرکی مسقط آمد پر پابندی اٹھانے کے لئے اقدامات کی تجویزدی۔ عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے ویزا پابندی اٹھانے کی تجویز پر اتفاق کیا۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں سکلڈ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہزاروں نوجوان ٹریننگ لے چکے ہیں۔پاکستان کی 65 فیصد یوتھ ملک کا قابل قدر اثاثہ ہے، نوجوانوں کو سکلڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے ٹریننگ دی جارہی ہے۔پاکستان کے نوجوانوں کی غیر معمولی صلاحیتوں کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ نوجوانوں کو مختلف سیکٹرز میں جدید تقاضوں سے ہم آہنگ فنی تربیت دی جارہی ہے۔پنجاب میں لاکھوں نوجوانوں کو مقامی جاب مارکیٹ کے مطابق ہنر مند بنایا جارہا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں ایکوا کلچر کے فروغ کے لئے گزشتہ سال سے شریمپ فارمنگ کا تجرباتی پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ مظفرگڑھ کے علاقے شاہ گڑھ، علی والا اور سرگودھا میں شریمپ کی ٹرائل فارمنگ کررہے ہیں۔

شاہ گڑھ میں پاکستان کا پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ ایکوا کلچر مال اورشریمپ ڈائیگناسٹک لیب بنے گی۔پنجاب میں چین، ناروے، ویت نام اور انڈونیشیا دیگر ممالک کی طرز پر جدید مشینری سے ایکوا فارمینگ کی جارہی ہے۔بہاولپور سمیت پنجاب کے 30 ہزار ایکڑ پر شریمپ فارمنگ کی پلاننگ کررہے ہیں۔ پنجاب میں ایکوا کلچر کے فروغ کیلئے مسقط کے تعاون کا خیر مقدم کریں گے۔پنجاب سے مسقط کیلئے زندہ مویشیوں کی ایکسپورٹ کیلئے وزیراعظم محمد شہباز شریف سے درخواست کی جائے گی۔پنجاب مسقط کوعالمی مارکیٹ کے تناسب سے مناسب نرخ پر بہترین میٹ ایکسپورٹ کیلئے تیار ہے۔

عمان کے وزیر زراعت، ماہی گیری اور آبی وسائل سعود بن حمود بن احمد الحبیسی نے کہا کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلی مریم نواز شریف کو مسقط آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ مسقط میں سکلڈ ورکر کی ضرورت برقرار ہے، پاکستان کے نوجوان خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں۔پنجاب کو مسقط کے مختلف سیکٹرز میں سکلڈ ورکرز کی ضرورت سے آگاہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کنسٹریکشن، ایکواکلچر، ایگریکلچر اور دیگر شعبوں میں پنجاب کے سکلڈ ورکرز کا خیر مقدم کریں گے۔

 

مزید خبریں