لاہوریوں کو بہترین صفائی سہولیات مہیا کرنے کرنے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے،صفائی انتظامات اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او خودگلبرگ ٹائون پہنچ گئے
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری، ناقص کارکردگی پر گلبرگ ایریا کا ٹائون منیجر نوکری سے فارغ
لاہور۔6اکتوبر (اے پی پی):لاہوریوں کو بہترین صفائی سہولیات مہیا کرنے کرنے کے لیے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کی شہر بھر میں سخت مانیٹرنگ جاری ہے،صفائی انتظامات اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کا جائزہ لینے کے لیے سی ای او خودگلبرگ ٹائون پہنچ گئے۔گلبرگ ٹائون کے مختلف علاقوں میں ناقص صفائی انتظامات پر گلبرگ ایریا کے ٹائون مینجر کو نوکری سے فارغ کرکے الوداعی لیٹر حوالے کر دیا گیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے ایم ایم عالم روڈ ،کلمہ چوک اور نور جہاں روڈ پر جاری مکینکل سویپنگ اور واشنگ ایکٹیویٹیز کا جائزہ لیا۔علی زیب روڈ، مین مارکیٹ،لبرٹی اور برکت مارکیٹ کا بھی دورہ کیا اور صفائی انتظامات کو چیک کیا۔
شہریار عارف خان نے افسران کو خود فیلڈ میں موجود رہ کر 100 فیصد صفائی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے جبکہ فرائض میں غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا ہے کہ موثر صفائی انتظامات کے لیے گلبرگ ٹا ئون میں 1000 سے زائد ورکرز اور 134 آپریشنل گاڑیاں صفائی آپریشن پر مامور ہیں۔گلبرگ ٹائون میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے لیے 170 لوڈر رکشے تعینات ہیں۔مزید برآں ستھرا پنجاب لاہور کی ٹیمیں شہر بھر میں کنٹینرز کلیئرنس اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن یقینی بنا رہی ہیں۔
شہریوں کو صفائی کی بہترین سہولیات فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی انتظامیہ فرائض میں کوتاہی برتنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔









