صوبائی وزیرتعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان کی اپنے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت

وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان کے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے

پشاور۔ 06 اکتوبر (اے پی پی):وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبر پختونخوا ارشد ایوب خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ان کے حلقہ نیابت میں واٹر سپلائی سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے۔یہ ہدایت انہوں نے منگل کو اپنے حلقہ میں پانی کی فراہمی کی سکیموں کے معائنہ کے دوران دیں۔اس موقع پر ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن ہری پور، ایس ڈی او ہری پور اور سب انجینئر بھی ان کے ہمراہ تھے۔

دورہ کے دوران واٹر سپلائی سکیم سریا ٹیوب ویل، واٹر سپلائی سکیم کوٹلی نہر ٹیوبویل ،واٹر سپلائی سکیم بھیرا ٹیوب ویل، واٹر سپلائی سکیم پنڈ منیم اور واٹر سپلائی سکیم توفکیاں ٹیوب ویل کا معائنہ کیا گیا اور جاری کام پر پیش رفت و معیار کا جائزہ لیا۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور اس کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ عوام کوجلد اور بہتر طور پر ان منصوبوں سے فوائد مل سکیں۔