ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے تھانہ رتہ امرال کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم ثناء اللہ کو سزائے موت اور مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے
عدالت نے جرم ثابت ہونے پر قاتل کو سزائے موت سنا دی
راولپنڈی۔6اکتوبر (اے پی پی):ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی افشاں اعجاز صوفی نے تھانہ رتہ امرال کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم ثناء اللہ کو سزائے موت اور مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
پولیس نے مقتول کے چچا زاد بلال پرویز کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے احمد رضا کو قتل کیا۔
ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو پھانسی دینے کا حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کی جائیداد فروخت کرکے رقم وصول کی جائے گی۔









