نوویک جوکووچ نے ساتویں مرتبہ چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار،24 بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نوویک جوکووچ نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

بیجنگ ۔7اکتوبر (اے پی پی):سربیا کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار،24 بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نوویک جوکووچ نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ 39 سالہ سربین سٹار نے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور کے دوسرے رائونڈ میں فٹنس مسائل کے باعث مقابلہ جاری نہ رکھ پانے کے بعد کامیابی حاصل کی،نوویک جوکووچ نے ساتویں مرتبہ چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ای ایس پی این کے مطابق اے ٹی پی چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے چین کے دارالحکومت بیجنگ کے قومی ٹینس سینٹرمیں جاری رہے ،جس میں ردوں کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 24 بار کے گرینڈ سلام چیمپئن نوویک جوکووچ نے آسٹریلیا کے ایلکس ڈی مینور کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ فائنل کے پہلے سیٹ میں جوکووچ نے 6-7 سے فتح حاصل کی، تاہم دوسرے سیٹ میں 0-1 کے سکور پر آسٹریلین کھلاڑی بائیں ٹانگ میں تکلیف کے باعث میچ سے دستبردار ہو گئے، جس کے ساتھ ہی نوویک جوکووچ نے ساتویں مرتبہ یہ ٹائٹل جیتا۔ اس سے قبل جوکووچ 2009، 2010 اور 2012 سے 2015 میں اس ٹورنامنٹ میں چیمپئن رہ چکے ہیں اور چائنا اوپن میں اب تک ان کی مسلسل 34 فتوحات کا ریکارڈ برقرار ہے۔