مائیکل میرینو کے شاندار 2 گولز کی بدولت عالمی چیمپئن سپین نے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں کروشیا کو 1-2 سے گول سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
مائیکل میرینو کے 2 گولز کی بدولت سپین یوئیفا نیشنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں داخل

مزید خبریں
میڈرڈ ۔7اکتوبر (اے پی پی):مائیکل میرینو کے شاندار 2 گولز کی بدولت عالمی چیمپئن سپین نے یوئیفا نیشنز لیگ کے میچ میں کروشیا کو 1-2 سے گول سے شکست دے کر ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔شنہواکے مطابق اس فتح کے ساتھ ہی سپین کا مسلسل 42 میچوں میں نہ ہارنے کا ریکارڈ برقرار ہے جبکہ اس نے اپنے گروپ کے تمام 4 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سپلٹ میں کھیلے گئے میچ کے 20ویں منٹ میں ایوان پیریچ نے گول کر کے کروشیا کو عالمی چیمپئن سپین کے خلاف 0-1 کی برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے ہاف کے 60ویں منٹ میں مائیکل میرینو نے دانی اولمو کے پاس پر گول کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ میچ کے 79 ویں منٹ میں کروشیا کے ایوان پیریچ کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا، جس کے بعد 88ویں منٹ میں مائیکل میرینو نے اپنا دوسرا گول داغ کر سپین کو 1-2 سے برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرارہی اور یوں ورلڈ چیمپئن سپین کی ٹیم اس میچ میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ۔ سپین کے گول کیپر انائی سیمون نے بھی میچ کے دوران بہترین سیو کیے اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔







