فیصل آباد، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

فیصل آباد میں ایک ٹریفک حادثے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیصل آباد میں کینال روڈ پر فیصل ہسپتال کے قریب تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں21 سالہ احمد مرتضیٰ ولد غلام مرتضیٰ اور 17 سالہ حذیفہ جاں بحق ہوگئے۔

فیصل آباد۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد میں ایک ٹریفک حادثے کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ فیصل آباد میں کینال روڈ پر فیصل ہسپتال کے قریب تیز رفتار کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں21 سالہ احمد مرتضیٰ ولد غلام مرتضیٰ اور 17 سالہ حذیفہ جاں بحق ہوگئے۔ حادثے میں 3 افراد 26 سالہ جعفر ولد محمد عامر، 22 سالہ شاہ ذیاب ولد محمد ندیم اور تقریباً 23 سالہ زخمی ہوگئے۔ریسکیو 1122 نے شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔ دونوں جاں بحق افراد کی لاشیں ضروری کارروائی کے بعد الائیڈ ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔