اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) قومی ٹیم کو آئندہ ماہ شیڈول دورہ نیوزی لینڈ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جنید خان فٹنس مسائل کے باعث کیویز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جنید خان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران پاﺅں کی انجری کا شکار ہوئے تھے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر …
پاکستان کو دورہ نیوزی لینڈ سے قبل دھچکا، فاسٹ باﺅلر جنید خان انجری کے باعث سیریز سے باہر ہو گئے

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 20 دسمبر (اے پی پی) قومی ٹیم کو آئندہ ماہ شیڈول دورہ نیوزی لینڈ سے قبل بڑا دھچکا لگا ہے، مایہ ناز فاسٹ باﺅلر جنید خان فٹنس مسائل کے باعث کیویز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، جنید خان بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے دوران پاﺅں کی انجری کا شکار ہوئے تھے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 جنوری کو پہلے ون ڈے میچ سے ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر سہیل سلیم کی سربراہی میں قائم میڈیکل پینل نے پاﺅں فریکچر ہونے کے باعث جنید خان کو مزید چار ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ کیویز کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز سے دستبردار ہو گئے ہیں۔








