ہری پور، درویش موڑ کے قریب ٹریفک حادثہ،2 افراد زخمی

ہری پور میں جی ٹی روڈ پر درویش موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے،جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے

ہری پور۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):ہری پور میں جی ٹی روڈ پر درویش موڑ کے قریب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے،جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ہری پور کے مطابق حادثے کے نتیجے میں دونوں موٹرسائیکل سوار 17 سالہ حسیب سکنہ محلہ قدیم اور 18 سالہ اسامہ سکنہ گدوالیاں زخمی ہوگئے جبکہ موٹرسائیکل سوار خاتون محفوظ رہی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا۔