ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے طلبہ نے شنکیاری فاریسٹ کالج کا تعلیمی دورہ کیا جہاں انہیں جنگلات، ماحولیات اور محکمہ جنگلات کے امور سے متعلق مفید معلومات فراہم کی گئیں
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے طلبہ کا شنکیاری فاریسٹ کالج کا تعلیمی دورہ

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 7 اکتوبر (اے پی پی):ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے طلبہ نے شنکیاری فاریسٹ کالج کا تعلیمی دورہ کیا جہاں انہیں جنگلات، ماحولیات اور محکمہ جنگلات کے امور سے متعلق مفید معلومات فراہم کی گئیں۔ ترجمان ہزارہ یونیورسٹی کے مطابق افسران اور ماہرین نے طلبہ کو مختلف موضوعات پر معلوماتی اور آگاہی لیکچرز دیئے جبکہ طلبہ نے محکمہ جنگلات کے عملی امور اور جنگلات کے تحفظ کی اہمیت کے حوالہ سے بھی آگاہی حاصل کی۔ دورہ کے اختتام پر تمام مہمانوں، اساتذہ، فاریسٹ سٹاف کے ہمراہ یادگاری گروپ فوٹو بھی بنائی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگلات کا تحفظ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے، تعلیمی دورے علم اور عملی تجربہ کے درمیان مضبوط پل ہیں۔ قبل ازیں ہزارہ یونیورسٹی کے شعبہ جنگلات کے طلبہ نے سرن فاریسٹ ڈویژن مانسہرہ کا مطالعاتی و فیلڈ ایکسپوژر دورہ کیا جہاں انہیں پائیدار جنگلاتی انتظام، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی نظام کے عملی پہلوئوں سے آگاہی حاصل ہوئی۔ پرو وائس چانسلر سید مجتبیٰ شاہ اور فیکلٹی کے ہمراہ طلبہ کو سرن فاریسٹ ڈویژن کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسر محمد حنیف نے شراکتی جنگلاتی انتظام اور مقامی کمیونٹی کے کردار پر بریفنگ دی گئی جبکہ ایس ڈی ایف او لوئر سرن محمد ذیشان نے مقامی جنگلات کی ساخت، تحفظ کے چیلنجز اور جدید انتظامی طریقوں سے آگاہ کیا۔








