سیالکوٹ، ٹریکٹر ٹرالی اور الیکٹرک سکوٹی میں تصادم سے 29 سالہ خاتون جاں بحق

سیالکوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی اور الیکٹرک سکوٹی میں تصادم سے 29 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔

سیالکوٹ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):سیالکوٹ میں ٹریکٹر ٹرالی اور الیکٹرک سکوٹی میں تصادم سے 29 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ ترجمان ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے مطابق یہ حادثہ ایمن آباد روڈ پر دیوّانہ والا چوک کے قریب پیش آیا جس کے نتیجے میں 29 سالہ خاتون حبیبہ جاں بحق ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور ضروری کارروائی کے بعد نعش کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ سڑک پر سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں، رفتار کو قابو میں رکھیں اور ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے۔