سرگودھا پولیس نے 32 اشتہاریوں سمیت 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا
سرگودھا پولیس نے 32 اشتہاریوں سمیت 40 ملزمان کو گرفتار کر لیا

مزید خبریں
سرگودھا ۔ 07 اکتوبر (اے پی پی):سرگودھا پولیس نے 32 اشتہاریوں سمیت 40 ملزمان کو گرفتار کر لیاہے ۔ پولیس نے24گھنٹے کے دوران مختلف کارروائیوں میں 8 غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار لیا اور گرفتار ملزمان کے قبضے سے رائفل اور پسٹل برآمد کیے گئے ۔
پولیس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی اور امن و امان کے قیام کے لیے سرگودھا پولیس ہمہ تن مصروف عمل رہے گی۔








