ناسا کا سپیس ایکس کریو-12 مشن آئی ایس ایس سے روانہ، زمین واپسی کا سفر شروع

امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کا کریو-12 مشن بدھ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے روانہ ہوگیا اور زمین پر واپسی کا سفر شروع کردیا ہے

واشنگٹن ۔8اکتوبر (اے پی پی):امریکی خلائی ادارے ناسا نے کہا ہے کہ اسپیس ایکس کا کریو-12 مشن بدھ کو بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) سے روانہ ہوگیا اور زمین پر واپسی کا سفر شروع کردیا ہے۔شنہوا کے مطابق ناسا نے بتایا کہ کریو-12 مشن نے آئی ایس ایس سے کامیابی سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد زمین کی جانب سفر شروع کیا۔