منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں ریچھ کے حملے کے نتیجے میں 40 سالہ شخص ہلاک جبکہ 50 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں
منگولیا میں ریچھ کا حملہ، ایک شخص ہلاک، خاتون شدید زخمی
اولان باتور۔8اکتوبر (اے پی پی):منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں ریچھ کے حملے کے نتیجے میں 40 سالہ شخص ہلاک جبکہ 50 سالہ خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔شنہوا کے مطابق منگولیا کی نیشنل پولیس ایجنسی نے بتایا کہ یہ واقعہ درمیانی شب دارالحکومت کے بایان زورخ ضلع کے مضافاتی علاقے میں روایتی منگولیائی گول نما رہائش گاہ ’گیر‘ میں پیش آیا۔پولیس کے مطابق زخمی خاتون کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں نیشنل سینٹر فار ٹراماٹولوجی ریسرچ میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔حکام نے دونوں افراد پر حملہ کرنے والے ریچھ کی تلاش شروع کردی ہے۔منگولیا کے مختلف رہائشی علاقوں اور ان کے اطراف حالیہ مہینوں میں ریچھ دیکھے جانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، جس پر حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔








