دنیا بھر میں ہر سال طاعون کے ہزاروں مشتبہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ہر سال طاعون کے ہزاروں مشتبہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں

جنیوا ۔8اکتوبر (اے پی پی):عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ دنیا کے مختلف ممالک میں ہر سال طاعون کے ہزاروں مشتبہ کیسز رپورٹ ہوتے ہیں۔تاس کے مطابقڈبلیو ایچ او کے شعبہ وبائی امراض اور وباؤں سے بچاؤ و تیاری کی ڈائریکٹر ماریا وان کرخوف نے صحافیوں کو بتایا کہ 2019 سے 2025 کے دوران 10 ممالک نے ادارے کو انسانوں میں طاعون کے تقریباً 4 ہزار مشتبہ کیسز اور اس بیماری سے متعلق 423 اموات رپورٹ کیں۔انہوں نے بتایا کہ ان کیسز میں طاعون کی بوبونک اور نمونیائی دونوں اقسام شامل تھیں۔ڈبلیو ایچ او کی عہدیدار نے کہا کہ طاعون ایک جراثیم کے باعث ہونے والی بیماری ہے اور اینٹی بایوٹکس کے ذریعے اس کا علاج ممکن ہے۔