اوپن ڈور پالیسی، ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنے، فوری حل کے احکامات

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے روزانہ کی بنیاد اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات کو براہِ راست سنا۔ شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور درخواستیں پیش کیں

چنیوٹ۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے روزانہ کی بنیاد اپنے دفتر میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات کو براہِ راست سنا۔ شہریوں نے مختلف نوعیت کے مسائل اور درخواستیں پیش کیں، جن پر ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کے افسران کو مسائل کے فوری حل اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے۔

ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور مسائل کے حل میں کسی قسم کی تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو بہترین سروسز کی فراہمی اور ان کے مسائل کے بروقت ازالے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔