12 اکتوبر (اے پی پی)صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نور محمد خان دمڑ نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

ہرنائی۔ 12 اکتوبر ہرنائی (اے پی پی):12 اکتوبر (اے پی پی)صوبائی وزیر خوراک بلوچستان حاجی نور محمد خان دمڑ نے کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے افسوسناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ میجر حسنین شہزاد ہمایوں (انسٹرکٹر پائلٹ) اور کیپٹن عبدالصمد (اسٹوڈنٹ پائلٹ) کی جامِ شہادت پر دلی رنج و غم ہے۔ دونوں بہادر سپوتوں کی شہادت ایک قومی نقصان ہے۔حاجی نور محمد خان دمڑ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے شہداء کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے۔صوبائی وزیر خوراک نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔