فیصل آباد پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام، مشکوک عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف ناکہ بندی پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
فیصل آباد میں سنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری، ناکہ بندی پوائنٹس پر بھاری نفری تعینات

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی):فیصل آباد پولیس کی جانب سے جرائم کی روک تھام، مشکوک عناصر کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھنے اور شہر میں امن و امان کے قیام کے لیے ضلع بھر میں سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کا سلسلہ جاری ہے۔ مختلف ناکہ بندی پوائنٹس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے۔
پولیس افسران اور اہلکار ناکہ بندی کے دوران شہریوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کی نشاندہی اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کو یقینی بنا رہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق سنیپ چیکنگ کا بنیادی مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو محدود کرنا اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔سی پی او فیصل آباد تنویر حسین نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں مشکوک افراد، گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ مشکوک سرگرمیوں میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور ضلع بھر میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔سی پی او نے کہا کہ آئندہ جرائم کی شرح میں مزید کمی کے لیے موثر حکمت عملی اپنائی جائے گی اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے پولیس افسران و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کے دوران مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔







