ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم (آج) سعودی عرب کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے

انقرہ ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم (آج) بدھ کو سعودی عرب کے2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق وہ سعودی عرب کے شاہ سلمان السعود اورولی عہد شہزادہ محمد السعود کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے امریکہ کے مشرقی القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے …

انقرہ ۔ 26 دسمبر (اے پی پی) ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم (آج) بدھ کو سعودی عرب کے2 روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق وہ سعودی عرب کے شاہ سلمان السعود اورولی عہد شہزادہ محمد السعود کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ مذاکرات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی طرف سے امریکہ کے مشرقی القدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرنے والی القدس قرارداد، شام کی صورتحال اور دیگر علاقائی اور عالمی مسائل کے علاوہ اقتصادی تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا۔

مزید خبریں

Leave a Reply