شہید کامران جان خراسانی انٹراسکول فٹبال ٹورنامنٹ کوئٹہ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

شہید کامران جان خراسانی انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کوئٹہ کی افتتاحی تقریب سردار یار محمد بڑیچ ریلوے فٹبال گراونڈ، جوائنٹ روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوئی

کوئٹہ۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):شہید کامران جان خراسانی انٹر اسکول فٹبال ٹورنامنٹ کوئٹہ کی افتتاحی تقریب سردار یار محمد بڑیچ ریلوے فٹبال گراونڈ، جوائنٹ روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوئی۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر صفدر نواز اور ملک سعید خان بڑیچ تھے افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی سردار محمد ادریس خان بڑیچ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن ریاض احمد بھنگر تھے

جنہوں نے باقاعدہ کک آف کرکے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔تقریب میں حاجی نورالدین خراسانی، پرنسپل عزیزالرحمٰن، میر لیاقت لاشاری، علاقے کے دیگر معززین، مختلف اسکولوں کے اسپورٹس انچارجز اور فٹبال سے محبت کرنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ٹورنامنٹ میں کوئٹہ کے مختلف تعلیمی اداروں کی فٹبال ٹیموں نے حصہ لیا، جن میں گورنمنٹ سینٹرل ہائی اسکول جوائنٹ روڈ، ہیلپر پبلک اسکول اینڈ کالج کوئٹہ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نواب اکبر بگٹی سریاب، گورنمنٹ جامع ہائی اسکول ہدہ کوئٹہ، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول خروٹ آباد، گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وحدت کالونی اور گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کچلاک شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے دوران تمام شریک ٹیموں کے کھلاڑیوں نے گراونڈ میں مارچ کیا اور مہمانانِ گرامی کے ہمراہ گروپ تصاویر بنوائیں۔ مہمانانِ خصوصی اور دیگر معزز مہمانوں نے طلباء کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں نوجوان نسل کی جسمانی و ذہنی نشوونما، کردار سازی اور مثبت سوچ کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہیں ٹورنامنٹ کے منتظمین صفدر نواز اور ملک سعید خان بڑیچ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، تعلیمی اداروں کے سربراہان، اسپورٹس انچارجز، کھلاڑیوں اور شائقینِ فٹبال کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

مزید خبریں