وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے بھائی ایم این اے بلال بدر چوہدری نے اپنے حلقہ کو ڈیڑھ سال میں ویپن فری بنانے کی ڈیڈ لائن دیدی

وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے بھائی ایم این اے بلال بدر چوہدری نے اپنے حلقہ میں تحصیل و سٹی جڑانوالہ کو ڈیڑھ سال میں ویپن فری بنانے کی ڈیڈ لائن دیدی

فیصل آباد۔ 26 اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے بھائی ایم این اے بلال بدر چوہدری نے اپنے حلقہ میں تحصیل و سٹی جڑانوالہ کو ڈیڑھ سال میں ویپن فری بنانے کی ڈیڈ لائن دیدی۔ایک سے ڈیڑھ سال میں جڑانوالہ کو ویپن فری علاقہ بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چوہدری کے بھائی، ایم این اے NA-96 بلال بدر چوہدری نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی اپنا کھیت، اپنا روزگار سکیم کے تحت قرعہ اندازی میں کامیاب ہونے والے افراد میں پے آرڈرز تقسیم کیے۔

اس موقع پر انہوں نے حکومتی پالیسیوں کو عوام خصوصاً کسانوں کو ریلیف فراہم کرنے پر قابل تحسین قرار دیا۔ انہوں میڈیا سے گفتگو میں اپنے حلقہ میں تحصیل و سٹی جڑانوالہ کو ایک سے ڈیڑھ سال میں ویپن فری بنانے کی ڈیڈ لائن دیدی۔انہوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کے تعاون سے اس حوالے پروگرام طے کیا جارہا ہے جس کے تحت موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

 

مزید خبریں