نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمداسحاق ڈار نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا

اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمداسحاق ڈار نے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور پاک فوج کیلئے ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ انتہائی احترام کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں ان کے اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

 

مزید خبریں