ترکی افریقی خطے کو نو آبادیاتی نظریے سے نہیں دیکھتا،صدر اردوان

انقرہ۔ 27 دسمبر (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی افریقی خطے کو نو آبادیاتی نظریے سے نہیں دیکھتا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے ترک۔چاڈ تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے براعظم افریقہ کو اپنے نو آبادیاتی علاقے کے طور پر نہ دیکھا اور نہ ہی ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے،غاصبانہ نظریہ نہ ہمارا شیوا رہا …

انقرہ۔ 27 دسمبر (اے پی پی)ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی افریقی خطے کو نو آبادیاتی نظریے سے نہیں دیکھتا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق صدر اردوان نے ترک۔چاڈ تجارتی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے براعظم افریقہ کو اپنے نو آبادیاتی علاقے کے طور پر نہ دیکھا اور نہ ہی ہمارا ایسا کوئی ارادہ ہے،غاصبانہ نظریہ نہ ہمارا شیوا رہا ہے اور نہ رہے گا، ہم افریقی ممالک کے ساتھ باہمی وقار و اعتماد اور دو طرفہ مفادات کے تحت تعلقات کے متلاشی ہیں اور خواہش رکھتے ہیں کہ ان تعلقات سے عوام کی فلاح و بہبود میں اضافہ ہو۔ صدر اردگان نے کہا کہ اس تجارتی فوم کے قیام سے انہیں خوشی ہوئی ہے اور امید ہے کہ میرے اس دورہ چاڈ سے دو طرفہ تعلقات میں اضافہ ہوگا۔

مزید خبریں

Leave a Reply