مقبوضہ کشمیرمیں سرکاری ملازمین کو اظہار رائے کی آزادی کے حق سے محروم کرنا قابض انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، میر واعظ، یاسین ملک

سرینگر ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرکاری ملازمین اور انکے اہلخانہ کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے حکمنامے کو انتہائی آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے پڑھے لکھے طبقے کو اظہار رائے کی آزادی کے حق سے محروم کرنا انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ کشمیر میڈیاسروس …

سرینگر ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے سرکاری ملازمین اور انکے اہلخانہ کیلئے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے حکمنامے کو انتہائی آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کے پڑھے لکھے طبقے کو اظہار رائے کی آزادی کے حق سے محروم کرنا انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض انتظامیہ نے فوجی طاقت کے بل پر کشمیر یوں کو پہلے ہی اپنے حقوق کے حصول کےلئے آواز بلند کرنے اور پر امن احتجاج کے حق سے محروم کر رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پر امن احتجاج کرنے والوں کو گولیوں اور پیٹ چھروں کے ذریعے خاموش کیا جاتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ انٹرنیٹ سروس معطل کرکے باقی دنیا سے کشمیریوں کے رابطے منقطع کئے جاتے ہیں ۔

مزید خبریں

Leave a Reply