امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کا نیویارک ٹائمز میں مضمون

واشنگٹن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کو شکست دینے کے پاکستان کے ساتھ شراکت کے لئے تیار ہے۔معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ان دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ شراکت پر تیار ہے جو …

واشنگٹن ۔ 28 دسمبر (اے پی پی) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کو شکست دینے کے پاکستان کے ساتھ شراکت کے لئے تیار ہے۔معروف امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ان دہشت گرد گروہوں کو شکست دینے کے لئے پاکستان کے ساتھ شراکت پر تیار ہے جو اس وقت محفوظ ٹھکانوںکی تلاش میں ہیں۔”مجھے امریکی سفارتکاری پر فخر ہے “ کے عنوان سے لکھے گئے مضمون میں ریکس ٹلرسن نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک امریکی سفارتکاری کا جائزہ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موجودہ صدر کی انتظامیہ سفارتی محاز پر مختلف امور کو کس انداز میں ڈیل کر رہی ہے۔انہوں نے دہشت گردی کی شکست کو موجودہ صدر کی اولین ترجیحات میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالہ سے جارحانہ حکمت عملی نے میدان جنگ میں موجود امریکی فوجی کمانڈرز کو زیادہ اختیارات دے کر اپنے مقامی حریفوں کے ساتھ ملک کر اپنی کوششیں تیز کرنے کے قابل بنایا ہے۔ اس کے نتیجہ میں داعش کو شکست دینے کے لئے عالمی اتحاد کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور شام اور عراق میں بہت سے علاقے داعش کے کنٹرول سے آزاد کرا لئے گئے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply